ہاتھ سے بنی رلیاں، کنڈی کے تکیے، رومال اورکھجور کی ٹوکریاں اپنی مثال آپ ہیں
اصلاحیت اور ہنرمند خواتین کے ہاتھوں سے بنی رلیاں،کنڈی کے تکیے، رومال اور کھجور کی ٹوکریاں اپنی مثال آپ ہیں۔
تہذیب و ثقافت کے رنگوں سے مالا مال وادی مہران کی باصلاحیت اور ہنر مند خواتین اپنے ہاتھوں سےرنگ برنگے دھاگوں کو ایسے پروتی ہیں جیسے رنگولی۔
ہرسو بکھرے شیشے جیسے لباس،ہاتھ سے بنی رلیاں،کنڈی کے کام سے بنے تکیے،رومال، کھجور کے پتوں سے بنی ٹوکریاں، ہنر مند خواتین کی تخلیقی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
سندھ کے دیہات یا شہروں میں کسی لڑکی کی شادی ہوتی ہے تو دلہن کو جہیزمیں دینے کے لیے ثقافتی رلیاں، ہاتھ سے بنے کام کی چادریں، کنڈی کے تکیے، رومال سمیت مختلف ملبوسات تحفے میں دیے جاتے ہیں۔
خواتین کا بیش قیمت فن حکومت سندھ کی توجہ کا منتظر ہے کیونکہ فن کی قدر سے یہ دستکاریاں پاکستان کیلئے زرمبادلہ کمانے کا باعث بن سکتی ہیں۔