لندن: بھارتی ٹینس کوئن ثانیہ مرزا ایک بار پھر ومبلڈن ٹینس میں دھاک بٹھانے کیلیے پُراعتماد ہیں۔
ایک انٹرویو میں انھوں نے گراس کورٹ گرینڈ سلم کی تیاریوں سے متعلق کہا کہ وہ امریکی کھلاڑی بیتھنی میٹک سینڈز کے ساتھ ویمنز ڈبلز میں جوڑی بنائیں گی، ان کا کہنا تھا کہ یہاں سے میری کئی یادیں وابستہ ہیں، میں ایک بار پھر ومبلڈن آنے پر انتہائی پرجوش ہوں، چوتھی بار اولمپکس میں شرکت سے متعلق سوال پر ثانیہ نے کہا کہ اولمپکس ہر ایتھلیٹ کیلیے انتہائی اہم ہے۔
ہم جوانی سے اس کا خواب دیکھتے ہیں جہاں دنیا کے بہترین کھلاڑی ایک دوسرے سے صف آرا ہوتے ہیں، میں خود کو خوش قسمت خیال کرتی ہوں کہ مجھے تین بار ان مقابلوں میں بھارت کی نمائندگی کا موقع مل چکا اور ٹوکیو گیمز میرے لیے چوتھا موقع ہوگا۔
The post ثانیہ مرزا پھر ومبلڈن میں دھاک بٹھانے کیلیے پُراعتماد appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2195248/16