لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ تین سال سے انتقام کے علاوہ کچھ نہیں ہوا۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی احتساب پراعتماد کرنے کو تیارنہیں، احتساب کا ڈرامہ پوری دنیا میں ذلیل وخوارہوچکا ہے، حکومت اپنی مرضی کے ججزتعینات کرانا چاہتی ہے، جج ارشد ملک مرحوم نے نواز شریف سے معذرت کی تھی۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جہانگیرترین کے خلاف بھی انتقامی کارروائی ہورہی تھی، جہانگیرترین کواین آراو دے کربجٹ پاس کرانا چاہتے ہیں، تین سال سے انتقام کے علاوہ کچھ نہیں ہوا، نیب سے کچھ نہیں بن پایا توایف آئی اے کوآگے لے آئے۔
The post تین سال سے انتقام کے علاوہ کچھ نہیں ہوا، رانا ثنااللہ appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2191957/1