11News.pk | Online News Network
11News.pk | Online News Network

آج کا دن کیسا رہے گا

حمل:
21مارچ تا21اپریل

آپ کو اپنے کاروبار کو چلانے اور مالی فائدہ حاصل کرنے کیلئے بڑی سخت جدوجہد کی ضرورت ہے لاپرواہی ہر گز نہ کریں ورنہ بڑی سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

چند نام نہاد دوست آپ کیخلاف سازش کر سکتے ہیں بہرحال آپ کو اتنا اندازہ تو ہو ہی چکا ہو گا کہ بُرے وقت کے دوران کوئی بھی کسی کا ساتھ نہیں دیتا لہٰذا محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

 

جوزا:
21 مئی تا 21جون

من پسند فرد کیساتھ شادی کا امکان ہے ملازمت سے وابستہ افراد کی ترقی کے امکانات ہیں لیکن آپ آج کے دن بسلسلہ فرائض وغیرہ میں لاپرواہی کا مظاہرہ ہر گز نہ کریں۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

وہ لوگ جو جائیداد کی خریدوفروخت کا بزنس کرتے ہیں بہت زیادہ احتیاط برتیں اپنے قریبی عزیزوں کو اپنے گھریلو معاملات میں مداخلت نہ کرنے دیں ورنہ گھریلو حالات اثرا نداز ہو سکتے ہیں۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

آپ کا ذہن فضول قسم کی سوچوں میں الجھ سکتا ہے مزاج بھی قدرے رنگیں رہے گا ہر خوبصورت چیز کو اپنا حق سمجھنے کی غلطی نہ کریں حسن پرستی کا جذبہ شدت اختیار کر سکتا ہے بندہ پرور ذراا حتیاط کیجئے۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

امپورٹ ایکسپورٹ کرنیوالے حضرات کے لئے آج کا دن اہم ہے کاروباری سکیمیں جو آپ بہت عرصہ سے بنا رہے تھے ان پر عمل کرنے کا وقت آگیا ہے۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

تمام حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہم آپ کو یہ رائے دیں گے کہ کوئی لاکھ کوشش کرے آپ جذباتی نہ ہو بلکہ ٹھنڈے دل و دماغ کیساتھ ہر سازش کا توڑ سیاسی انداز سے کرتے رہے۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

عزیز و اقارب اور دوستوں سے خوشگوار مراسم پر مبنی تعلقات قائم ہو سکتے ہیں اگر آپ اپنے ماحول کو درست رکھنا چاہتے ہیں تو پھر خود کو نارمل رکھنے کی کوشش کیجئے۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

کافی رقم کی بچت ہو سکے گی قریبی عزیزوں کے ساتھ تعلقات بحال ہوسکے گا عشق و محبت کے معاملات میں سوائے مایوسی کے کچھ حاصل نہ ہو سکے گا۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

نزدیکی سفر کا پروگرام بن سکتا ہے اگر اس کے نتائج آپ کی توقع کے مطابق برآمد ہوسکیں گے عشق و محبت کے معاملات میں سوائے مایوسی کے کچھ حاصل نہ ہو سکے گا۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

بسلسلہ تعلیم خصوصی توجہ کی ضرورت ہے مفت کی دولت ملنے کا امکان ہے سماجی کارکن آج کے دن اپنی سرگرمیوں کو محدود ہی رکھیں تو بہتر ہے۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

مخالفین کی سازشوں کا سدباب قبل از وقت کر لیجئے ہر معاملے کی تحقیق خود کریں اپنی صحت کے معاملے میں ذرا محتاط ہی رہیں تو زیادہ بہتر ہے۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2173385/24
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post