11News.pk | Online News Network
11News.pk | Online News Network

رمیز راجہ نے میچ کے بعد میڈیا سے بات چیت کو غیر ضروری چیلنج قرار دے دیا

ابوظبی:  سابق کرکٹر رمیز راجہ نے میچ کے بعد میڈیا سے بات چیت کو غیر ضروری قرار دے دیا۔

جاپانی ٹینس اسٹار ناؤمی اوساکا کی جانب سے فرنچ اوپن میں میڈیا کے بائیکاٹ اور بعد ازاں ایونٹ سے دستبردار ہونے کے حوالے سے رمیز نے خلیجی اخبار سے بات چیت میں کہاکہ میں ان کی میڈیا کے حوالے سے کیفیت کو سمجھ سکتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جب میں پاکستانی کپتان تھا تب مجھے بھارت سے ٹورنٹو میں سہارا کپ میچ ہارنے کے بعد نہ چاہتے ہوئے بھی میڈیا کا سامنا کرنے پر مجبور ہونا پڑا تھا، ہر شکست کے بعد میڈیا کے سامنے گزارے 20 منٹ میرے لیے مشکل ترین ہوتے تھے، اسی وجہ سے مجھے ریٹائرمنٹ لینا پڑی تھی۔

The post رمیز راجہ نے میچ کے بعد میڈیا سے بات چیت کو غیر ضروری چیلنج قرار دے دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2188177/16
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post