لاہور: مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی کے چیئر مین اور بادشاہی مسجد کے خطیب و امام مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد نے کہا ہے مختصر لباس کے بارے میں وزیراعظم عمران خان کا بیان قابل تحسین ہے۔
اپنے ایک بیان میں مولانا آزاد نے کہا اسلام شرم وحیا والا دین ہے‘ اسلام نے عورت کو مکمل لباس پہننے کا حکم دیا ہے، ایک طبقہ عورت کو بے لباس کرنا چاہتا ہے جو قابل مذمت ہے‘ وزیر اعظم عمران خان کے بیان سے اسلام اور روایات مشرق کو تقویت حاصل ہوگی۔
The post مختصر لباس کے بارے میں وزیر اعظم کا بیان قابل تحسین، مولانا آزاد appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2194645/1