11News.pk | Online News Network
11News.pk | Online News Network

نجم سیٹھی نے پی ایس ایل کوخطرے میں قرار دیدیا

 لاہور: سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے پی ایس ایل کو خطرے میں قرار دے دیا، ان کا کہنا ہے کہ پی سی بی عہدیدار اپنی فاش غلطیوں پر مسلسل پنکچر لگا رہے ہیں۔

ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہاکہ گذشتہ 3سال سے پی سی بی کے عہدیدار اپنی فاش غلطیوں پر مسلسل پنکچر لگا رہے ہیں، اب تو ان کی گنتی کرنا مشکل ہوگیا ہے،ٹائر پھٹتے اوریہ پنکچر لگاتے جارہے ہیں،معلوم نہیں گاڑی کہاں تک چلے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایک کے بعد ایک حماقت ہوئی ہے، انھوں نے ڈومیسٹک کرکٹ اور بورڈ کا آئین تباہ کردیا، پی ایس ایل کی صورتحال پرسخت مایوسی ہے،ابوظبی میں ٹورنامنٹ ہوبھی جائے پھر بھی لیگ خطرے میں ہے،فیصلے نادانی سے کیے گئے ہیں، بدانتظامی ہے، بے دردی سے اٹھائے جانے والے اقدامات کی وجہ سے آئندہ کئی مسائل سامنے آئیں گے،کنٹریکٹس رکھنے والے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بھی تنازعات ہوں گے۔

سابق چیئرمین نے کہا کہ میرے دور میں بنایا جانے والا فنانشل ماڈل خراب نہیں تھا، امکان یہی تھا کہ لیگ کی پاکستان منتقلی کے ساتھ اخراجات میں کمی اور آمدنی میں اضافہ ہوگا لیکن نجی سیکٹر اس سسٹم کو سمجھ نہیں سکا،ڈالر کی قدر میں بھی اضافہ ہوا، اب اگر فرنچائزز مسلسل خسارے میں جا رہی ہیں تو ان کی بات سننے اور مسائل کا حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے،اگر ایسا نہ کیا تو پی ایس ایل بیٹھ جائے گی، نیا فنانشل ماڈل لانے کی ضرورت ہے تو ایسا کرلینا چاہیے۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ بائیو ببل کیلیے سیکیورٹی اداروں کی خدمات حاصل کرنے کی ضرورت تھی تاکہ کوئی مالک ہو یا کھلاڑی اس میں شگاف ڈالنے کی کوشش نہ کرسکے۔

ایک سوال پر انھوں نے کہ پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان کے صحافیوں کے بارے میں بیان پر افسوس ہوا، میرے خیال میں وہ تھک گئے ہیں،اس ماحول میں کام نہیں کرپا رہے،جانے کی تیاری کرچکے ہیں مگر میڈیا پر بوجھ ڈال کر جانا چاہ رہے ہیں۔

The post نجم سیٹھی نے پی ایس ایل کوخطرے میں قرار دیدیا appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2187388/16
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post