11News.pk | Online News Network
11News.pk | Online News Network

خیبرپختونخوا؛ او پی ڈیز میں مریضوں اور لواحقین کیلئے کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازم قرار

 پشاور: خیبرپختونخوا کے تمام ایم ٹی آئی ہسپتالوں کی او پی ڈیز میں مریضوں کے لئے کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی قرار دے دیا گیا۔

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی جانب سے باضابطہ سرکاری اعلامیہ جاری کیا گیا کہ تمام 18 سال اور اس سے زائد العمر افراد کےلئے اوپی ڈی اور ادارہ جاتی پریکٹس کنسلٹیشن میں کورونا ویکسینیشن کروانے کے ثبوت فراہم کرنا لازمی ہونگے، مریضوں کے لواحقین کے لئے بھی کورونا ویکسینیشن کے ثبوت فراہم کرنا لازم ہوگا، جن افراد نے ویکسینیشن نہیں کروائی ہوگی انکو ہسپتال میں کنسلٹیشن سے قبل مفت ویکسین لگائی جائے گی۔

اعلامیہ کے مطابق 18 سال سے کم عمر افراد ان شرائط سے مستشنی ہونگے سوائے ان افراد کے جن میں کورونا کی علامات ہوں۔ ایسی صورتحال میں کووڈ اے جی_آر ڈی ٹی یا پی سی آر رزلٹ مزید کنسلٹیشن کے لئے درکار ہونگے۔

The post خیبرپختونخوا؛ او پی ڈیز میں مریضوں اور لواحقین کیلئے کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازم قرار appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2195743/1
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post