11News.pk | Online News Network
11News.pk | Online News Network

پی ڈی ایم کی منفی سیاست نئے پاکستان میں نہیں چل سکتی، عثمان بزدار

 لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہےکہ پی ڈی ایم کی منفی سیاست نئے پاکستان میں نہیں چل سکتی۔

اپنے بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ ماضی میں قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹا گیا، سابق ادوار میں ہر روز کرپشن کا نیا اسکینڈل سامنے آتا تھا، عوام آج بھی کرپشن کی داستانوں کو نہیں بھولے، ہم نے لوٹ مار کے کلچر کو دفن کر دیا ہے۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ہماری حکومت کے منصوبے معیار اور شفافیت میں اپنی مثال آپ ہیں ، موجودہ حکومت کے دامن پر اسکینڈل کا کوئی داغ نہیں ، کرپشن سے پاک اور معیار ی منصوبے ہماری حکومت کاطرۂ امتیازہے، ہمارا ڈھائی برس کا مختصر دور سابق ادوار کی 3 دہائیوں کے مقابلے میں شفاف ترین ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی منزل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ پی ڈی ایم کی منفی سیاست نئے پاکستان میں نہیں چل سکتی، ان عناصر نے ڈھائی برس میں ملک و قوم کے ساتھ وہ کیا جو دشمن بھی نہیں کرتا، سابق حکمران وہی کاٹ رہے ہیں جو انہوں نے بویا، قومی وسائل میں خیانت کرنے والوں کی پاکستانی سیاست میں کوئی جگہ نہیں۔

The post پی ڈی ایم کی منفی سیاست نئے پاکستان میں نہیں چل سکتی، عثمان بزدار appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2187875/1
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post