11News.pk | Online News Network
11News.pk | Online News Network

دیس بدیس کے کھانے

کھٹے میٹھے چنے

اجزا

ابلے ہوئے کالے چنے (250 گرام)

ابلا ہوا آلو (ایک عدد)

تیل (ایک چوتھائی پیالی)

ثابت سفید زیرہ (ایک چائے کا چمچا)

کڑی پتے (20عدد)

ادرک لہسن کا آمیزہ (ایک چائے کا چمچا)

پسی ہوئی لال مرچ (ایک چائے کا چمچا)

نمک (ایک چائے کا چمچا)

املی کا گودا  (ایک چوتھائی یا آدھی پیالی)

چینی (ایک چائے کا چمچا)

چاٹ مسالا(ایک چائے کا چمچا)

ہرا دھنیا (گارنش کے لیے)

ترکیب:

ایک پین میں تیل گرم کر کے ثابت سفید زیرہ، کڑی پتے اور ادرک لہسن کا آمیزہ ڈال کر تل لیں۔ اب اس میں پسی ہوئی لال مرچ، نمک ، کالے چنے، املی کا گودا اور چینی اور چاٹ مسالا ڈال کر ملا لیں۔ اس کے بعد اس میں آلو ڈال کر ایک پیالی میں نکالیں۔ آخر میں اسے ہرے دھنیے سے گارنش کر کے دسترخوان پر رکھیں۔

اسپیشل سینڈوچ

اجزا:

انڈے (تین عدد) میش کرلیں

نمک (آدھا چائے کا چمچا)

کالی مرچ (آدھا چائے کا چمچا)

مسٹرڈ پیسٹ (ایک چائے کا چمچا)

مایونیز (تین کھانے کے چمچے)

چیڈر چیز (تین کھانے کے چمچے)کدوکش کر لیں

مکھن (دو کھانے کے چمچے)

ڈبل روٹی کے توست (حسب ضرورت)

ترکیب:

ایک پیالے میں انڈے، نمک، کالی مرچ، مسٹرڈ پیسٹ، مایونیز، چیڈر چیز اور مکھن ڈال کر ملائیں۔ اس کے بعد لیے گئے توست پر رکھ کر اس کے سینڈوچ بنالیں۔ روزہ کھولنے کے بعد ذائقے دار سینڈوچ یقیناً بہت بھلے معلوم ہوں گے۔

پاستا اسپرنگ رول

اجزا:

چکن بریسٹ کیوبز (300 گرام)

لہسن ادرک کا آمیزہ (ایک کھانے کا چمچا)

کٹی ہوئی ہری مرچیں (تین سے چار عدد)

گاجر (ایک عدد درمیانی) گول کاٹ لیں

ہری پیاز (تین عدد)

تیل (آدھی پیالی)

کٹی پیاز (ایک عدد درمیانی)

بریڈ سلائس (دوعدد)

مانڈا پٹی (ایک درجن)

سویاں اور بیک پارلر مکس ساشے

ترکیب:

پاستا کو نمک ملے بوائل پانی میں پانچ منٹ گلنے تک ابالیں۔ اب چھلنی میں سے گرم پانی گرا کر ٹھنڈا پانی گزاریں اور ایک کھانے کا چمچا تیل ملا کر ایک طرف رکھ دیں۔ ایک پین میں پانچ کھانے کے چمچے تیل گرم کر کے اس میں ایک کھانے کا چمچا ادرک لہسن کا آمیزہ اور ایک عدد درمیانی کٹی پیاز ڈال کر درمیانی آنچ پر دو منٹ تک تلیں، پھر اس میں تین سو گرام چکن بریسٹ کیوبز اور مسالا مکس ساشے شامل کر کے ایک منٹ تلیں۔ اب اس کی چھوٹی ٹکیہ بنائیں۔ ایک پین میں تیل گرم کر کے اس میں کباب دونوں طرف سے پانچ منٹ فرائی کریں۔ اب انہیں ایک درجن مانڈا پٹیوں میں رول کرکے ڈیپ فرائی کریں اور اپنے دسترخوان کی رونق بڑھائیں۔

چائنیز گولڈن چکن

اجزا:

سالم چکن (ایک کلو)

ہری مرچ (تین عدد)

سویا سوس (چار کھانے کے چمچے)

نمک (حسب ذائقہ)

چینی (کھانے کا ڈیڑھ چمچا)

مرغی کی یخنی (ڈیڑھ پیالی)

ہری پیاز (تین عدد)

سفید سرکہ (چھے کھانے کے چمچے)

پسی ہوئی ادرک (ایک چائے کا چمچا)

سیاہ مرچ (ڈیڑھ چائے کا چمچا)

زردہ رنگ (پاؤ چائے کا چمچا)

تیل (حسب ضرورت)

ترکیب:

سالم چکن کو اندر باہر سے اچھی طرح صاف کر کے دھو لیں۔ پانی خشک کر کے تین چائے کے چمچے سرکہ، چکن پر مل دیں۔ پسی ہوئی سیاہ مرچ اور نمک ملا کر اسے بھی چکن کے اوپر اچھی طرح سے لگا دیں اور کانٹے کی مدد سے گوشت کو گو دیں۔

ہری پیاز، ہری مرچ اور پسی ہوئی ادرک اور تھوڑا سا نمک ملا کر اس آمیزے کو پیس لیں اور اسے مرغ کے پیٹ میں بھر کر ٹوتھ پک لگاکر بند کر دیں۔ مرغ کو آدھ گھنٹے تک پڑا رہنے دینے دیں۔ ایک دیگچی میں آدھی پیالی پانی ڈال کر ابالیں۔ جب پانی ابلنے لگے تو مرغ کو اس میں رکھ کر ڈھکنا لگا دیں اور بھاپ میں پکنے دیں۔ آنچ ہلکی رکھیں، تاکہ گوشت گل جائے۔

آدھے گھنٹے بعد جب مرغی گل جائے، تو اس کے پیٹ سے پیاز، سبز مرچ اور ادرک نکال دیں۔ تین چمچے سرکے میں ڈیڑھ چمچے چینی، سویا سوس، زردہ رنگ ملائیں اور مرغ کی یخنی اور تیل ڈال کر چولھے پر چڑھا دیں۔ پھر اس میں ابلی ہوئی چکن ڈال کر اسے دھیمی آنچ پر پکائیں۔ جب یخنی خشک ہو جائے اور تیل نکل آئے تو اسے آہستہ آہستہ بھونیں۔ تیار ہونے پر ڈش میں نکال لیں اورسلاد اور ٹماٹو سو س کے ساتھ پیش کریں۔

آم کی لسی

اجزا:

دہی (ایک پیالی)،

بڑا آم (ایک عدد)،

چینی( حسب ذائقہ یا دو سے تین کھانے کے چمچے)،

دودھ (ایک گلاس)،

برف (ایک پیالی)،

پودینہ (چند پتے، سجاوٹ کے لیے)

ترکیب:

پہلے آم چھیل کر اس کے ٹکڑے کاٹ لیں۔ دو چار ٹکڑے گارنش کے لیے علاحدہ رکھ لیں۔ بقیہ تمام آم کے ٹکڑے اور اجزا بلینڈر میں ڈال کر بلینڈ کریں اور اسے گلاس میں نکال لیں اور اس میں برف بھی شامل کر لیں۔ آم کے ٹکڑوں کو خوب صورتی سے گول یاتکون انداز میں کاٹ کر چُھری سے درمیان میں کٹ لگا کر گلاس کے کنارے پر سجا دیں۔ ایک دو ٹکڑے باریک باریک کتر کر اوپر سے چھڑک کر نوش جان کریں۔

The post دیس بدیس کے کھانے appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2195652/9812
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post