کراچی: پیپلزپارٹی رہنما منظوروسان کا کہنا ہے کہ عید سے پہلے قربانی دیکھ رہا ہوں اورقربانی چھوٹی ہو یا بڑی لیکن قربانی ہوگی۔
پیپلزپارٹی رہنما منظوروسان نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ یہ بجٹ غریب کیلئے نہیں امیرکیلئے ہے، جس طرح مقدس ایوان میں ہوا ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا، سیاست دانوں کوخراب دکھانے کی کوشش کی جا رہی ہے، یہ کسی کی سازش ہو سکتی ہے۔
منظوروسان نے کہا کہ وفاقی بجٹ عوامی بجٹ نہیں ہے بلکہ اس بجٹ کو تاجراوربلڈرزمافیا دوست بجٹ کہہ سکتے ہیں۔
منظوروسان نے مزید کہا کہ عید سے پہلے قربانی دیکھ رہا ہوں اورقربانی چھوٹی ہو یا بڑی لیکن قربانی ہوگی۔
The post عید سے پہلے قربانی دیکھ رہا ہوں، منظوروسان appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2191089/1