11News.pk | Online News Network
11News.pk | Online News Network

سندھ میں جعلی ڈومیسائل پر ملک کا اعلی ترین امتحان پاس کرنے کا انکشاف

سندھ کے مبینہ جعلی ڈومیسائل پر ملک کا اعلی ترین امتحان پاس کرنے کا انکشاف ہوا ہے، حکومت سندھ نے سی ایس ایس کا امتحان پاس کرنےوالے مبینہ جعلسازوں کےخلاف کارروائی کے لیے فیڈرل پبلک سروس کمیشن سےتفصیلات مانگ لیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے سیکریٹری فیڈرل پبلک سروس کمیشن کو خط لکھ کر 8 مشکوک افراد کے ڈومیسائل، پی آر سی اور قومی شناختی کارڈ کی تفصیلات طلب کی ہیں تاکہ ان دستاویزات کی متعلقہ اضلاع سے تصدیق کروائی جاسکے۔

خط میں کہا گیا ہے دیگر صوبوں کےافراد نے سندھ کےڈومیسائل اور کوٹے پر فیڈرل پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرکے ملازمتیں حاصل کرنے کی اطلاعات ہیں۔ سندھ حکومت نے مشکوک ڈومیسائل پر سی ایس ایس کا امتحان پاس کرنے والےافسران کی فہرست بھی ارسال کی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے لکھے گئے خط میں 8 مبینہ جعلی ڈومیسائل کےحامل افسران کے نام بھی ارسال کیے ہیں جن کی دستاویزات کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ علاوہ ازیں صوبہ سندھ میں غیر مقامی افراد کا جعلسازی سے ڈومیسائل بنوانے کے معاملے پر سندھ حکومت نے قوانین مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے صوبے بھر سےجاری ڈومیسائل اور پی آر سی کی ازسر نو تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

گزشتہ 10سالوں میں جاری کیے گئےڈومیسائل پی آر سی کی جانچ پڑتال کرائی جائےگی اس ضمن میں حکومت سندھ نے صوبے بھر کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو خط لکھا ہے خط میں ڈومیسائل اور پی آرسی کےاجراء سےقبل فیلڈ ویریفکیشن کی ہدایت کی گئی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ڈومیسائل کےاجراء سےقبل رہائش، تعلیمی اسناد کےثبوت کی تصدیق کی جائے اورپچھلے دس برسوں میں جعلسازی سے حاصل کیے گئے ڈومیسائل پی آرسیز منسوخ کئیے جائیں۔

The post سندھ میں جعلی ڈومیسائل پر ملک کا اعلی ترین امتحان پاس کرنے کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2193721/1
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post