لاہور: ریسٹورنٹ کے 16 ملازمین کو حراست میں لے کر مفت کھانا کھانے والا ایس ایچ او ڈیفنس سی معطل کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز سکس میں نجی ریسٹورنٹ سے مفت کھانا کھانے اور ریسٹورنٹ کے عملے کر یرغمال بنانے والا ایس ایچ او ساتھیوں سمیت معطل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایس ایچ او ڈیفنس سی اپنے دوستوں کو دعوت پر لایا تھا ، تاہم ریسٹورنٹ عملے نے ایس ایچ او کو مفت کھانا دینے سے انکارکردیا جس پر ایس ایچ او غصے میں آگیا، اوراس نے ریسٹورنٹ کے 16 ملازمین کو حراست میں لے لیا، جب کہ ملازمین کو جان بوجھ کر ریسٹورنٹ بھی بند نہ کرنے دیا۔
واقعے کی اطلاع آئی جی پنجاب انعام غنی تک پہنچ گئی تو انہوں نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او ڈیفنس سی حماد اختر کو معطل کردیا، جب کہ اس کے ساتھ ملوث تھانے کا عملہ بھی معطل کردیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب انعام غنی کا کہنا ہے کہ قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت کسی کو نہیں، واقعہ میں ملوث تمام اہلکاروں کو سزا دی جائے گی۔
The post ریسٹورنٹ ملازمین کو ہراساں کرکے مفت کھانا کھانے والا ایس ایچ او معطل appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2189462/1