11News.pk | Online News Network
11News.pk | Online News Network

خیبرپختون خوا اور پنجاب کی صنعتوں کو بھی گیس کی فراہمی بند ہونے کا امکان

 اسلام آباد: گیس فیلڈ کی سالانہ مرمت کے باعث خیبرپختون خوا اور پنجاب میں بھی گیس بحران کا خدشہ ہے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت پیٹرولیم کی سستی اور گیس فیلڈ کی سالانہ مرمت کے باعث ملک میں گیس کا بحران سنگین صورتحال اختیار کرنے لگا ہے اور سندھ کے بعد اب خیبرپختون خوا اور پنجاب کی صنعتوں کو بھی 10 روز کیلئے گیس کی فراہمی بند ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ آج رات سے ایل این جی ٹرمینل سے گیس کی سپلائی  بند ہونا شروع ہوجائے گی، اس دوران  600 ایم ایم سی ایف ڈی ایل این جی کی سپلائی بند ہونے کا امکان ہے،

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت ایل این جی پوری مقدار میں درآمد کرنے میں ناکام رہی ہے اور ایل این جی کے صرف 3 کارگو درآمد کیے گئے، سندھ میں گیس فیلڈ کی مرمت بھی بحران کا سبب بن رہی ہے، اور اس  گیس بحران سے بجلی کی پیداوار میں بھی کمی آئے گی ، جس کے بعد آئندہ ایک ہفتے تک بجلی کا بحران بھی پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

The post خیبرپختون خوا اور پنجاب کی صنعتوں کو بھی گیس کی فراہمی بند ہونے کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2195352/1
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post