11News.pk | Online News Network
11News.pk | Online News Network

موسلا دھار بارشیں، چھتیں گرنے اور دیگر حادثات میں 14 افراد جاں بحق

 ملک میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، مختلف علاقوں میں حادثات کے نتیجے میں14 افراد جاں بحق اور 18افراد زخمی ہوگئے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں درمیانی اور ہلکی بارش ہوئی،گرمی کا زورٹوٹ گیا،بارش سے قبل 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمالی ہوائیں چلیں،بارش ملی میٹر کے مقررہ پیمانے سے کم رہی،آج گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہونے کی توقع ہے،شہرمیں معمول سے تیزہوائیں اور آندھی بھی چل سکتی ہے۔

منگل کو گرمی کا پارہ بلندرہا،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.7 ڈگری ریکارڈ ہوا،محکمہ موسمیات کی گذشتہ روز پیش گوئی کے مطابق بدھکی سہ پہر شہر کے مختلف علاقوں میں درمیانی اور ہلکی بارش ریکارڈ ہوئی،چندعلاقوں میں معاملہ بونداباندی تک محدود رہا،شہر کے مضافاتی علاقوں سے شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ بعدازاں صدر،لیاری،آئی آئی چندریگرروڈ،ڈی ایچ اے فیز8،شارع فیصل، نیشنل اسٹیڈیم،فیڈرل بی ایریا،صفوراگوٹھ سمیت دیگر علاقوں تک پھیل گیا۔

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کے نتیجے میں مختلف حادثات میں 10افراد جاں بحق، 10زخمی ہوگئے ہیں۔ 10گھر وں کوجزوی نقصان پہنچا ہے۔ ٹانک شہر اور نواح میں بارشوں نے تباہی مچا دی۔ نواحی گاؤں گرہ بلوچ میں گھر کی دیوارگرنے سے6 سالہ بچی لاریب جاں بحق اور ایک بچی شدید زخمی ہو گئی۔ سیلابی ریلے سے جنڈولہ بازار میں متعدد دکانیں زمین بوس ہوگئیں۔

حکام کے مطابق چاغی کے صدر مقام دالبندین میں طوفانی بارش سے چھتیں اور دیواریں گرنے سے دو افراد جاں بحق اور دو بچوں سمیت چھ خواتین شدید زخمی ہوگئیں۔ موسلادھار بارش سے ایبٹ آباد کے علاقے گلیات سرکل بکوٹ میں مختلف جگہوں پر لینڈ سلائیڈنگ سے رابطہ سڑکیں بند ، گھروں کی چھتیں اڑ گئیں، فصلیں تباہ ہو گئیں۔

صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر کے بیشتر اضلاع میں تیز اور ہلکی بارش سے گرمی اور حبس کازور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہو گیا۔ لاہور کے بعض علاقوں میں دن کے وقت ہلکی بارش ہوئی جبکہ رات کو تیزبارش سے گرمی کی چھٹی ہو گئی۔ کراچی میں مختلف علاقوں میں بارش ہوئی ۔

 

The post موسلا دھار بارشیں، چھتیں گرنے اور دیگر حادثات میں 14 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2202256/1
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post