11News.pk | Online News Network
11News.pk | Online News Network

سائیبیریا میں 17 مسافروں کو لیکر جانے والا روسی طیارہ لاپتہ

 ماسکو: 17 مسافروں کو لے کر جانے والا روسی طیارہ انتونوف-28 پرواز بھرنے کے بعد سائیبیریا کے علاقے میں لاپتہ ہوگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس میں علاقائی نجی فضائی کمپنی کے مسافر بردار طیارے انتونوف-28 کی ڈومیسٹک فلائٹ کا رابطہ پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد ٹومسک کے مقام پر رابطہ کنٹرول ٹاور سے منقطع ہوگیا تھا۔

فضائی کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ماسکو سے ٹومسک جانے والا طیارہ سائیبیریا کے علاقے میں پرواز کے دوران اچانک لاپتہ ہوگیا۔ طیارے میں عملے کے 3 ارکان اور 14 مسافر موجود تھے۔ طیارے کی تلاشی کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں : روس میں مسافر بردار طیارہ سمندر میں گر کر تباہ 

فیڈرل ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ دو ریسکیو ہیلی کاپٹرز کو طیارے کی تلاش کے لیے سائیبیریا کے علاقے میں بھیج دیا گیا ہے۔ جس وقت طیارہ لاپتہ ہوا سائیبیریا ریجن کا موسم خراب تھا اور زیادہ تر حادثات کی وجہ بھی موسم کی خرابی تھی۔

واضح رہے کہ دو ہفتے قبل روس میں ہی ایک مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 28 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

The post سائیبیریا میں 17 مسافروں کو لیکر جانے والا روسی طیارہ لاپتہ appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2202844/10
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post