11News.pk | Online News Network
11News.pk | Online News Network

چائنیز گروپ پاکستان میں 2ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

 اسلام آباد:  چائنیز سرمایہ کار گروپ سن واک گروپ پاکستان میں اگلے 8سے 10 سال میں تقریباً 2ارب امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گا۔

وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق سے سی ای اوچائنیز کمپنی سن واک کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی اس موقع پر وزارت کے افسران بھی موجود تھے۔ وفد نے وفاقی وزیر آئی ٹی کو کمپنی کی ورکنگ اور پاکستان میں آپٹیکل فائبر نیٹ ورک بچھانے کے حوالے سے سرمایہ کاری پلان بارے میں بریفنگ دی۔

سی ای او سن واک ٹونی لین نے آگاہ کیا کہ سن واک گروپ تقریباً دو بلین امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے کیلیے تیار ہے،وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر آئی ٹی نے سن واک گروپ کے پاکستان میں مستقبل کے سرمایہ کاری پلان کی تعریف کی اور کمپنی کو مکمل سپورٹ کی یقین دہانی بھی کرائی۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان میں فور جی اور فائیو جی گروتھ اور ڈیجیٹلائزیشن کیلیے فائبر نیٹ ورک بہت ضروری ہے۔

The post چائنیز گروپ پاکستان میں 2ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2197397/1
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post