11News.pk | Online News Network
11News.pk | Online News Network

عالمی یوم آبادی آج، پاکستانی ساڑھے 22 کروڑ سے تجاوز

اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج آبادی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔

دنیا بھر میں ہر سال 11 جولائی کو آبادی کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ورلڈ پاپولیشن ریویو کے مطابق پاکستان کی آبادی22 کروڑ 51لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے، پاکستان کی آبادی میں اضافے کی شرح قریبا 2فیصد کے قریب ہے، تاہم آبادی میں اضافے کی شرح 2050 تک1 فیصد سے کم رہنے کا امکان ہے۔

ورلڈ پاپولیشن ریویو کے مطابق2050 تک پاکستان کی آبادی 30 کروڑ سے تجاوز کرنے کا امکان ہے جبکہ 2030 تک پاکستان کی آبادی 24کروڑ 50لاکھ تک بڑھنے کا امکان ہے۔ورلڈ پاپولیشن ریویو کے مطابق پاکستان میں یومیہ 16473 بچوں کی پیدائش ہوتی ہے جبکہ یومیہ 4170 اموات ہوتی ہے۔

دوسری جانب خاندانی منصوبہ بندی پر کام کرنیوالی نجی اداروں کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے کے لیے خاندانی منصوبہ بندی پر سرمایہ کاری وقت کی ضرورت ہے،قابونہ پایاتو تعلیم، صحت، روزگار اور انفراسٹرکچر کا بحران پیدا ہوگا۔

خاندانی منصوبہ بندی پر کام کرنے والی نجی تنظیم کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سال2015-20 تک شرح آبادی میں اضافہ سالانہ 2.5فیصد رہی،2040 تو مزید11کروڑ 70 لاکھ نوکریاں ، 2040 تک مزید1 کروڑ 90 لاکھ گھر، تعلیمی ضروریات کیلیے مزید 85 ہزار پرائمری اسکولوں کی ضرورت ہوگی۔ آبادی میں موجودہ شرح سے اضافہ سے پاکستان کو پانی کی قلت کا سامنا ہے۔

 

The post عالمی یوم آبادی آج، پاکستانی ساڑھے 22 کروڑ سے تجاوز appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2200478/1
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post