11News.pk | Online News Network
11News.pk | Online News Network

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 24.414 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے

 اسلام آباد: ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 1.117 ارب ڈالر اضافے کے ساتھ بڑھ کر24.414 ارب ڈالر ہوگئے۔

اس حوالے سے اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ دو جولائی 2021 کو ختم ہونے والے ہفتہ میں زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 24.414 ارب ڈالر ریکارڈ کیاگیا جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 1.117 ارب ڈالرزیادہ ہے، سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 17.231 ارب ڈالر اوربینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کاحجم 7.183 ارب ڈالررہا۔

پیوستہ ہفتہ کے اختتام پرسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 16.119 ارب ڈالراوربینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کاحجم 7.178 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

The post ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 24.414 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2200047/6
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post