11News.pk | Online News Network
11News.pk | Online News Network

ملک میں کورونا کے مزید 2452 نئے کیسز رپورٹ، 30 افراد جاں بحق

 اسلام آباد: ملک میں کورونا کے مزید 2452 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ اس قاتل وائرس نے مزید 30 افراد کی جان لے لی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کے 49 ہزار 503 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2452 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، اس طرح ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.95 فیصد رہی۔

ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر 9 لاکھ 91 ہزار 727 افراد میں کورونا تشخیص ہو چکی ہے، جن میں سے 9 لاکھ 20 ہزار 66 صحتیاب ہوچکے ہیں۔

گزشتہ روز کورونا سے 30 افراد جاں بحق ہوگئے، سندھ میں 18، پنجاب میں 10 جب کہ خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں ایک ایک شخص انتقال کر گیا، جاں بحق ہونے والوں میں سے 21 افراد وینٹی لیٹرز پر تھے۔

پاکستان میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 48 ہزار 850 ہے ،ملک بھر میں 245 کورونا مریض وینٹی لیٹرز پر زیر علاج ہیں ،ملک بھر کے 639 ہسپتالوں میں کورونا 2 ہزار 830 مریض داخل ہیں۔

کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر:

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

The post ملک میں کورونا کے مزید 2452 نئے کیسز رپورٹ، 30 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2203844/1
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post