11News.pk | Online News Network
11News.pk | Online News Network

ایبٹ آباد میں پڑوسی کے ہاتھوں 2 معصوم بچوں اوران کی دادی قتل

ایبٹ آباد:  ڈونگا گلی  میں ایک شخص نے اپنے پڑوس میں رہائش پزیر 2 بچوں اور ان کی دادی کو گلے کاٹ کر قتل کردیا۔

ایبٹ آباد کے تھانہ ڈونگا گلی کی حدود می واقع علاقے سمبر سیر عربی میں ایک شخص نے پڑوس میں رہائش پزیر 2 بچوں اور ان کی دادی کو گلے کاٹ کر قتل کردیا۔ ملزم نے بچوں کی ماں کو بھی شدید زخمی کردیا، پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا ہے۔

اس حوالے سے ایس ایس پی ملک اعجاز خان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ملزم معین نے اپنے پڑوسی عامر عباس کے گھر پر دستک دی اور دیگچہ مانگا ،75سالہ تاج بی بی نے دروازہ کھولا ، اس نے اندر آکر ضیف خاتون پر چھری کے وار کیے پھر اس کی بہو کے کمرے میں داخل ہوا اور افشاں بی بی زوجہ عامر عباس کو بھی چھری کے وار سے زخمی کیا۔

The post ایبٹ آباد میں پڑوسی کے ہاتھوں 2 معصوم بچوں اوران کی دادی قتل appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2203797/1
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post