11News.pk | Online News Network
11News.pk | Online News Network

سعودی وزیر خارجہ رواں ماہ پاکستان کا 2 روزہ دورہ کریں گے

اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود رواں ماہ پاکستان کا 2 روزہ دورہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق سعودی وزیر خارجہ پاکستان میں اپنے 2 روزہ دورے کے دوران شاہ محمود قریشی اور وزیر اعظم عمران خان سمیت اہم ملاقاتیں کریں گے۔شہزادہ  فیصل کے دورے سے قبل سعودی عرب کا ایک اعلی سطح وفد بھی پاکستان آئے گا۔

واضح رہے کہ سعودی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کی تاریخ طے کی جا چکی، دورہ جولائی کے تیسرے ہفتہ میں متوقع ہے۔

 

The post سعودی وزیر خارجہ رواں ماہ پاکستان کا 2 روزہ دورہ کریں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2197655/1
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post