11News.pk | Online News Network
11News.pk | Online News Network

کورونا وبا؛ مزید 47 افراد جاں بحق، مثبت کیسز کی شرح 5.2 فیصد ریکارڈ

اسلام آباد: ملک  بھر میں عیدالاضحیٰ سے قبل ایک بار پھر کورونا کیسز میں اضافہ ہونے لگا 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2545 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 48ہزار 910ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2545 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

ملک میں اب تک کورونا کے مصدقہ مثبت کیسز کی تعداد 981,392ہوگئی ہے جن میں سے 916,373مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز اس وبا نے مزید 47 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ اس طرح ملک میں اب تک اس وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 22 ہزار 689ہوگئی ہے۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 5.2 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔

کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر:

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

The post کورونا وبا؛ مزید 47 افراد جاں بحق، مثبت کیسز کی شرح 5.2 فیصد ریکارڈ appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2202265/1
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post