11News.pk | Online News Network
11News.pk | Online News Network

سکھر میں مگرمچھ کا حملہ، 4 سالہ بچی کو نہر میں لے گیا

سکھر: صالح پٹ میں مگرمچھ ماں بیٹی پر حملہ کرکے بچی کو کھینچ کر نہرمیں لے گیا۔

سکھرضلع کی تحصیل صالح پٹ کے علاقے ناراکینال کی آرڈ ی 115 کے گاؤں بارگاہ میں مہربرادری کے ایک شخص الہوسایوکی بیوی اپنی4 سالہ بیٹی سعیدہ کوناراکینال پرنہلارہی تھی کہ اچانک نہرمیں پائے جانے والے ایک مگرمچھ نے اس پراچانک حملہ کردیا، مگرمچھ کے غیرمتوقع حملے سے خاتون نے توبھاگ کرجان بچائی لیکن مگرمچھ 4 سالہ بچی سعیدہ کواپنے ساتھ کھینچ کرپانی میں لے گیا۔

واقعہ پربچی کے گھرمیں کہرام مچ گیا اوروالدین شدت غم سے نڈھال ہیں، علاقہ مکینوں کے مطابق خاتون اوربچی پر حملہ کرنے والا مگرمچھ 16 فٹ لمباتھا، بچی اوراس کی ماں پرحملے کی اطلاع وائلڈ لائیف کے عملے اورمقامی انتظامیہ کودی گئی ہے لیکن کوئی اہلکار اس وقت تک جائے وقوعہ پرنہیں پہنچا۔

The post سکھر میں مگرمچھ کا حملہ، 4 سالہ بچی کو نہر میں لے گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2200492/1
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post