11News.pk | Online News Network
11News.pk | Online News Network

برطانوی والدین شیر خواربچے کو 6 ماہ تک آئس کیوب کھلاتے رہے

 لندن: برطانیہ میں والدین 7 ماہ کے بچے کو 6 ماہ تک آئس کیوب کھلاتے رہے، بعد میں انہیں پتا چلا کہ آئس کیوب صرف سرونگ سائز کے حوالے کے طورپر دیے گئے تھے۔

برطانوی اخبار دی مرر کے مطابق گزشتہ روزایک جوڑے نے ویب سائٹ ’ریڈٹ‘ پر دیگر لوگوں سے سوال کیا کہ ’ ان کا بچہ سبزیاں اور پھل تو شوق سے کھا لیتا ہے لیکن ’ آئس کیوب‘ کھانے میں بہت نخرے کرتا ہے۔  حالانکہ ’ بچوں کے غذائی چارٹ‘ میں پھلوں اور سبزیوں کے ساتھ آئس کیوب کھلانے کا بھی کہا گیا تھا۔

ریڈٹ پرموجود دیگرافراد نے اس جوڑے سے غذائی چارٹ کی تصویر شیئر کرنے کا مطالبہ کیا، جسے دیکھ کرلوگوں نے سر پکڑ لیا کیوں کہ اس غذائی چارٹ میں آئس کیوب کی تصاویر بچے کو دی جانے والی غذا کی مقدار کا تعین کرنے کے لیے بطور حوالہ دی گئیں تھی۔  چارٹ میں واضح لکھا ہوا تھا کہ بچے کو ایک آئس کیوب کے سائز کے حساب سے مٹر کے دانیں کھلائیں، دو آئس کیوب کے برابر گاجر کھلائیں۔

لیکن غلط فہمی میں یہ جوڑا مٹر، ڈیری مصنوعات ، انڈوں، اناج اور گاجر کے ساتھ ساتھ بچے کو 6 ماہ تک تین آئس کیوب روزانہ کھلاتے رہے، تاہم خوش قسمتی سے بچے کی صحت کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

The post برطانوی والدین شیر خواربچے کو 6 ماہ تک آئس کیوب کھلاتے رہے appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2197953/509
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post