11News.pk | Online News Network
11News.pk | Online News Network

ابوبچاؤ ڈرامے کی ناکامی کے بعد مسترد سیاسی نیا ڈراما کرنے جا رہا ہے، فواد چوہدری

 اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ابوبچاؤ ڈرامے کی ناکامی کے بعد مسترد سیاسی ٹولہ سوات میں نیا ڈراما اسٹیج کرنے جا رہا ہے۔

پی ڈی ایم کے جلسہ عام کے حوالے سے اپنی ٹوئٹ میں فود چوہدری نے کہا کہ ابوبچاؤ ڈرامے کی ناکامی کے بعد آج مسترد سیاسی ٹولہ سوات میں نیا ڈرامہ اسٹیج کرنے جا رہا ہے،اس ڈرامے کے تمام کردار ہی پٹ چکے ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ان سیاسی آوارہ گردوں کا نہ کوئی نظریہ کوئی راستہ نہ ہی منزل، بھٹکی ہوئ روحوں کی طرح کبھی ایک ڈگر پھر دوسری ڈگر، عمران خان پر تنقید کافی نہیں اپنا پروگرام دیں۔

The post ابوبچاؤ ڈرامے کی ناکامی کے بعد مسترد سیاسی نیا ڈراما کرنے جا رہا ہے، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2197712/1
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post