11News.pk | Online News Network
11News.pk | Online News Network

گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا سلسلہ ختم

 کراچی: شہر میں 70 ملی میٹر بارش دینے والامون سون سلسلہ بلوچستان کی جانب بڑھ گیا۔

شہر میں 70 ملی میٹر بارش دینے والامون سون سلسلہ بلوچستان کی جانب بڑھ گیا۔ ہفتے کے روز بارش کا سسٹم اومان کی جانب منتقل ہونے کی توقع ہے۔ جمعے کو پارہ 38.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ جمعرات کو شہر بھر میں معتدل اور تیزبارش کا سبب بننے والا مون سون بارش کا سلسلہ جمعے کو خاطرخواہ بارشوں کا سبب نہیں بن سکا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جمعے کی شام تک شہر میں معتدل اور گرج چمک کے ساتھ تیزبارشوں کی پیش گوئی برقراررہی، تاہم اولڈ سٹی ایریا اور شاہراہ فیصل اور اسٹیڈیم روڈ کے علاوہ شہر میں کہیں بھی بارش نہیں ہوئی۔

مذکورہ علاقوں میں ہونے والی بارش ملی میٹر کے مقررہ پیمانے سے کم رہی، چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کے مطابق بارش برسانے والا سسٹم کراچی سے آگے بلوچستان کی جانب بڑھ گیا،موجودہ صورتحال کے بعد شہر میں گرج چمک کے ساتھ تیزبارشوں کا امکان معدوم ہوگیا،تاہم سسٹم کے اثرات کے نتیجے میں آج صبح ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔ سردار سرفراز کے مطابق آج دوپہر کے بعد مون سون سلسلہ اومان کی جانب منتقل ہونے کے بعد سمندر کی بند ہوائیں بحال ہونے کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ سمندر میں مون سون سرکولیشن کی وجہ سے ہوائیں مکمل طور پر بند ہیں۔ متوازی سمت سے بلوچستان کی شمالی ہواؤں کی وجہ سے حدت محسوس کی جارہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ہوائیں فعال ہونے کے بعد گرمی میں کمی ہونے کی توقع ہے۔

The post گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا سلسلہ ختم appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2202984/1
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post