حمل:
21مارچ تا21اپریل
اپنے موجودہ کاروبار کو ہرگز نہ بدلیں بلکہ یہ جیسا ہے ویسا ہی رہنے دیں کیونکہ آج کے دن کسی بھی قسم کی تبدیلی نقصان کا باعث بن سکتی ہے لہٰذا محتاط رہیں۔
ثور:
22 اپریل تا 20 مئی
مفت کی دولت ملنے کا امکان ہے مگر یہ زیادہ دن آپ کے کام نہ آ سکے گی۔ کھانسی، نزلہ زکام کی بدولت آج طبیعت ناساز ہو سکتی ہے۔ محتاط رہئے۔
جوزا:
21 مئی تا 21جون
غیر شادی شدہ افراد کی منگنی یا شادی ہو سکتی ہے بہ فضل خدا آپ کا دامن خوشیوں سے بھرا رہے گا۔ نزدیکی سفر بہ شوق کریں۔
سرطان:
22جون تا23جولائی
صدقہ خیرات کرتے رہنا آپ کے لئے کافی بہتر ہے۔ آج کل حالات بالکل آپ کے لئے سازگار نہ ہیں۔ اچھے بھلے دوست بھی مخالفت پر آمادہ ہو سکتے ہیں ۔
اسد:
24جولائی تا23اگست
اگر آپ کے پاس کچھ رقم ہے تو اسے فضول کاموں کی نذر کر دیں گے اور آپ خالی ہاتھ ہو سکتے ہیں لہٰذا اسے بچا کر رکھیں تاکہ مشکل وقت میں کام آ سکیں۔
سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر
یہ بات بھی اپنی جگہ درست ہے کہ آپ کسی کے آگے جھکنا پسند نہیں کرتے ۔ آپ خوشامد پسند بھی نہیں ہیں ۔ کسی کو دھوکہ دے کر فائدہ حاصل کرنا آپ کے نزدیک عظیم گناہ ہے۔
میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر
حتی الامکان شریک حیات سے تعاون کیجئے تاکہ مستقبل کے اندیشوں سے نجات مل سکے، بسلسلہ عشق و محبت مایوسی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔
عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر
ہمارے سابقہ دیئے گئے مشوروں کو اپنا نصب العین بنائے رکھیں تاکہ زندگی بہتر انداز سے گزر سکے عشق و محبت کے معاملات میں بھی جلدبازی نہ کریں ۔
قوس:
23نومبر تا22دسمبر
آج کا دن ہر لحاظ سے آپ کے لئے فائدہ مند ہے تمام رکے ہوئے کام پورے ہوں گے اور چند کاروباری معاہدے کرنے میں بھی کامیاب ہو سکتے ہیں۔
جدی:
23دسمبر تا20جنوری
اپنا گھریلو بجٹ بناتے ہوئے شریک حیات کی موجودہ آمدنی کو سامنے رکھ لیں تاکہ غیر متوازن صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے، اس سے آپ اپنا گھریلو ماحول بھی بہتر رکھ سکیں گے۔
دلو:
21جنوری تا19فروری
مایوسی کے خود ساختہ خول سے باہر آ کر دیکھیں ایک نئی دنیا آپ کی منتظر ہے ۔ تعلیمی لحاظ سے آج کا دن آپ کے لئے نہایت اہم ہے۔ کامیابی ہو سکتی ہے۔
حوت:
20 فروری تا 20 مارچ
آج کا دن آپ عزیز و اقارب اور رشتے داروں سے تعلقات میں ذمہ داری اور خوشحالی کو بحال رکھ سکیں گے۔ نزدیکی سفر بہ شوق کریں۔
The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2198291/24