11News.pk | Online News Network
11News.pk | Online News Network

کراچی میں واٹر بورڈ کی لائن پھٹنے سے لاکھوں گیلن پانی ضائع

کراچی: نیو ایم اے جناح روڈ پر واٹر بورڈ کی لائن پھٹنے سے لاکھوں گیلن پانی ضائع ہوگیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کے بیشتر علاقے پینے کے پانی سے محروم ہیں لیکن متعدد بار پینے کے پانی کی لائن پھٹنے سے لاکھوں گیلن سڑکوں پر بہہ جاتا ہے، جس کا کوئی پرسان حال نہیں۔

اس بار کراچی کے علاقے نیو ایم اے جناح روڈ پر واٹر بورڈ کی لائن کا میٹھا اور صاف پانی بہنے لگا اور لاکھوں گیلن پانی ضائع ہوگیا لیکن واٹر بورڈ حکام تاحال غائب ہیں، جب کہ عید کے موقع پر بھی شہری ٹینکر مافیا کے رحم و کرم پر ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس میں 48 انچ کی لائن سے پانی کا رساؤ ہورہا ہے، واٹر بورڈ کی غفلت سے شہر کے کئی علاقوں میں لائنوں کی لیکج معمول بن گئی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ گھروں میں لائن سے پانی نہیں آتا اور مہنگے داموں ٹینکرز منگوانے پڑتے ہیں، جب کہ تین دن سے پینے کا پانی ضائع ہوکر گٹروں اور نالوں میں جا رہا ہے، اور کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔

The post کراچی میں واٹر بورڈ کی لائن پھٹنے سے لاکھوں گیلن پانی ضائع appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2204776/1
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post