حمل:
21مارچ تا21اپریل
کاروبار میں خصوصی دلچسپی لیں ورنہ تمام شیرازہ بکھر سکتا ہے اپنے منصوبوں پر نظر ثانی ضرور کریں مقدمہ بازی سے حتی الامکان گریز کیجئے۔
ثور:
22 اپریل تا 20 مئی
دوستوں کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط ہو سکتے ہیں کسی خاص دوست کی اعانت سے کاروبار کو وسعت دینے کا موقع مل سکتا ہے۔
جوزا:
21 مئی تا 21جون
تعلیم کے سلسلے میں جزوی کامیابی ہو سکتی ہے اگر سواری ہے تو اسے احتیاط سے چلائیے ملازمت سے وابستہ حضرات اپنے فرائض ہوش و ہواس کیساتھ پورے کریں۔
سرطان:
22جون تا23جولائی
آپ کی صلاحیتوں پر حسب سابق رنگ چڑھا رہے گاآپ خواہ مخواہ دوسروں سے الجھنے کی کوششوں میں مصروف رہیں گے بہتر ہے خود کو قابو میں رکھیں۔
اسد:
24جولائی تا23اگست
اپنا گھریلو بجٹ بناتے ہوئے شریک حیات کی موجودہ آمدنی کو سامنے رکھ لیں تاکہ غیر متوازن صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر
تعلیمی سلسلے میں حالات موافق ہی رہیں گے مقدمہ بازی کے سلسلے میں حسب منشاء کامیابی ہو سکتی ہے حصول جائیداد کا امکان ہے۔
میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر
آپ کافی عرصہ کے بعد والدین کو منانے میں کامیاب ہو جائیں گے اور وہ آپ کی من پسند جگہ پر شادی کرنے پر آمادہ ہو جائیں گے جس سے آپ کافی مسرور نظر آئیں گے۔
عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر
سیاست سے تعلق رکھنے والے افراد اپنے مقاصد میں کامیابی حاصل کر سکیں گے کوئی دیرینہ آرزو پوری ہونے کے امکان روشن ہیں۔
قوس:
23نومبر تا22دسمبر
اچانک حالات میں زبردست تبدیلی آسکتی ہے اور آپ اپنے بگڑے ہوئے حالات کو سلجھا سکیں گے کوئی اہم قسم کی سودے بازی نہ ہی کریں تو بہتر ہے۔
جدی:
23دسمبر تا20جنوری
آپ اپنی تعلیم میں خصوصی دلچسپی لے لیں تاکہ مایوسی کے خود ساختہ خول سے باہر آسکیں آپ کے شریک حیات کا ذہن بھی خاصا منتشر رہے گا۔
دلو:
21جنوری تا19فروری
وقت آپ کا ساتھ نہیں دے سکے گا لیکن آپ دل برداشتہ نہ ہوں کیونکہ اکثر اچھے اور بامقصد کاموں کا آغاز دشوار کن ہی ہواکرتا ہے۔
حوت:
20 فروری تا 20 مارچ
آج آپ اپنے آپ کو بہت ہلکا پھلکا محسوس کریں گے کیوں کہ آج آپ کا کوئی اہم کام پایہ تکمیل تک پہنچ سکتا ہے۔
The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2198291/24