اسلام آباد: اسلام آباد میں جوڑے کے ساتھ مار پیٹ اور نازیبا سلوک کی ویڈیو وائرل کیس میں متاثرہ لڑکے کا بیان سامنے آگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق متاثرہ لڑکے کی اسد کے نام سے شناخت ہوگئی ہے جس نے گولڑہ پولیس کوبیان ریکارڈ کروا دیا ہے۔ پولیس کو دیے گئے بیان میں اسد کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم عثمان مرزا مسلسل مجھے بلیک میل کر تا رہا، عثمان مرزا مجھ پر دباؤ ڈالتا رہا کہ میں پیسے بھی دوں اور لڑکی کو بھی اس کے پاس لے کر آؤں۔
یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد میں لڑکی اور لڑکے پر تشدد کرنے والا ملزم عثمان مرزا ساتھیوں سمیت گرفتار
اسد نے پولیس کو بتایا کہ عثمان مرزا نے پیسے اور لڑکی نہ لانے پر ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں بھی دیں۔ پولیس کے مطابق بیان ریکارڈ کرلیا گیا ہے اور تفتیش کا عمل جاری ہے۔
The post اسلام آباد ویڈیو وائرل کیس میں متاثرہ لڑکے کا بیان سامنے آگیا appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2199654/1