حمل:
21مارچ تا21اپریل
خود کو قابو میں رکھنے کی کوشش کیجئے۔ آج کا دن آپ سے جذباتی غلطیاں کروا سکتا ہے خاص طور پر جنس مخالف سے بچنے کی کوشش کیجئے۔
ثور:
22 اپریل تا 20 مئی
دوستوں کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط ہو سکتے ہیں، کسی خاص دوست کی اعانت سے کاروبار کو بھی وسعت دینے کا موقع مل سکتا ہے۔ گھریلو حالات خاصے بہتر ہو سکتے ہیں۔
جوزا:
21 مئی تا 21جون
اپنے مزاج پر کنٹرول کریں یہ جذبات آپ کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں، کاروبار میں بہتر ہے کسی بھی قسم کی تبدیلی ابھی نہ کریں تو بہتر ہے۔
سرطان:
22جون تا23جولائی
شریک حیات کی صحت گاہے بگاہے خراب ہو سکتی ہے، والدین سے بھی تعلقات بہت حد تک متاثر ہو سکتے ہیں، غیر شادی شدہ افراد کی شادی میں رکاوٹوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
اسد:
24جولائی تا23اگست
لڑائی جھگڑے کے معاملات سے خود کو دور ہی رکھیں تو بہتر ہے یہ نہ ہو کہ یہی لڑائی آپ کے گلے کا ہار بن جائے۔ محبوب سے وابستہ توقعات پوری ہو گی۔
سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر
سفر بامقصد اور نتیجہ خیز ثابت ہو سکتا ہے، والدین سے خصوصی فائدہ ہو سکتا ہے، رہائش کا مسئلہ طے ہو سکتا ہے۔ ہر قسم کا کاروبار پوری ذمہ داری کے ساتھ کریں۔
میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر
آپ کے چند ہم نوالہ و ہم پیالہ دوست آپ کے گھریلو ماحول کو خراب کر سکتے ہیں اور دوست بھی وہ جن پر آپ ضرورت سے زیادہ اعتبار کرتے ہیں۔
عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر
جذباتیت کے تحت ہر فیصلے کا نتیجہ خلاف توقع برآمد ہو سکتا ہے، مخالفین سے اگر صلح کر لیں تو بات آپ کے حق میں زیادہ مفید ہو سکتی ہے۔
قوس:
23نومبر تا22دسمبر
ملازمت پیشہ حضرات کیلئے آج کا دن خاصا بہترثابت ہو سکتا ہے۔ ان کی کوشش رنگ لا سکتی ہے اور با آسانی ترقی حاصل کر سکتے ہیں۔
جدی:
23دسمبر تا20جنوری
بزرگان روحانی سے خصوصی فائدہ حاصل ہو گا، تعلیمی میدان میں آپ کو کامیابی حاصل ہو سکتی ہے۔ والدین سے وابستہ کوئی توقعات پوری ہو سکتی ہیں۔
دلو:
21جنوری تا19فروری
صدقہ خیرات کرتے رہنا آپ کے لئے کافی بہتر ہے۔ آج کل حالات بالکل آپ کے لئے سازگار نہ ہیں۔ اچھے بھلے دوست بھی مخالفت پر آمادہ ہو سکتے ہیں۔
حوت:
20 فروری تا 20 مارچ
آج کے دن آپ کا دامن بلاشبہ خوشیوں سے بھرا رہے گا۔ مشترکہ کاروبار میں فائدے کی توقع ہے۔ باوجود کوشش بچت کا خانہ خالی ہی رہے گا۔
The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2198291/24