11News.pk | Online News Network
11News.pk | Online News Network

سچن ٹنڈولکر کے بیٹے دھونی نے ٹیچرکی اسامی کیلیے درخواست جمع کرا دی

 لاہور: سچن ٹنڈولکر کے بیٹے مہندرا سنگھ دھونی نے ٹیچر کی اسامی کیلیے درخواست جمع کرا دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرکٹ کی دنیا میں کئی باپ بیٹے اپنے اپنے دور میں ایکشن میں رہے ہیں،شاید ان کے ایک ساتھ کھیلنے کے مواقع بھی سامنے آئے ہوں،بہر حال چھتیس گڑھ میں ایک منفرد کیس نے سب کی توجہ حاصل کرلی۔

ٹیچر کی اسامی کیلیے ایک امیدوار نے درخواست جمع کرائی،اس نے اپنا نام مہندرا سنگھ دھونی ولدیت سچن ٹنڈولکر درج کی تھی، حیران کن طور پر اسے شارٹ لسٹ کرتے ہوئے انٹرویو کیلیے بھی بلالیا گیا۔

اصل صورتحال تب واضح ہوئی جب پروفائل پر دیے گئے فون نمبر پر رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی، اس وقت یہ حقیقت کھلی کہ درخواست ہی جعلی تھی، اس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

 

The post سچن ٹنڈولکر کے بیٹے دھونی نے ٹیچرکی اسامی کیلیے درخواست جمع کرا دی appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2197657/16
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post