11News.pk | Online News Network
11News.pk | Online News Network

سندھ میں کورونا کی صورتحال عید کے بعد مزید خراب ہوسکتی ہے، مراد علی شاہ

 کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صوبےمیں کورونا وائرس کی صورتحال عید کے بعد مزید خراب ہوسکتی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا وائرس سے متعلق صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری صحت ڈاکٹر کاظم جتوئی نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ پورے صوبے میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.3 فیصد ہوگئی ہے جب کہ کراچی میں گذشتہ روز 21.58 کیسز تھے، ضلع شرقی میں گذشتہ ہفتے میں اوسطاً 29 فیصد کیسز سامنے آئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ صورتحال انتہائی تشویشناک ہے جب کہ اب عید کے بعد صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے، 1002 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے لہذا اس صورتحال سے ظاہر ہوتا ہے کہ ویکسینیشن بہت ضروری ہے۔

The post سندھ میں کورونا کی صورتحال عید کے بعد مزید خراب ہوسکتی ہے، مراد علی شاہ appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2204943/1
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post