11News.pk | Online News Network
11News.pk | Online News Network

وزیراعظم کا خواتین کے لباس سے متعلق بیان قابل افسوس ہے، عفت عمر

کراچی: اداکارہ و سابق ماڈل عفت عمر نے وزیراعظم عمران خان کے لباس سے متعلق بیان کو قابل شرم اور نہایت افسوسناک قرار دیا ہے۔

دو ہفتے قبل  ایک انٹرویو کے دوران ایچ بی او کے میزبان جوناتھن سوان کی جانب سے وزیراعظم عمران خان سے سوال پوچھا گیا کہ کیا وہ سمجھتے ہیں کہ خواتین کا لباس مردوں کو ریپ کی ترغیب کا باعث بنتا ہے؟

اس سوال کے جواب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اگر خواتین کم کپڑے پہنیں گی تو اس کا اثر مردوں پر تو ہوگا اگر وہ روبوٹ نہ ہوئے تو۔

وزیراعظم عمران خان کے اس جواب پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا تھا اور بہت سی خواتین نے عمران خان کے اس بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ  ریپ کے لیے عورت کے لباس یا متاثرین  کو موردالزام ٹہرانا درست نہیں۔

اداکارہ عفت عمر نے بھی حال ہی میں وزیراعظم کے اس بیان پر اپنا موقف جاری کیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو میں کہا ’’میں یہ بات ریکارڈ پر لارہی ہوں کہ  مجھے ہمارے وزیراعظم کے اس بیان نے بہت مایوس کیا ہے۔ اور صرف مجھے ہی نہیں بلکہ تمام عورتوں کو  جنہیں انہوں نے ریپ کا موردالزام ٹہرایا ہے۔

عفت عمر نے مزید کہا عمران خان نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ ریپ کا ذمہ دار کوئی بیمار ذہنیت کا شخص نہیں ہوتا بلکہ عورت کا لباس ہوتا ہے۔ وزیراعظم کا یہ بیان قابل شرم، قابل افسوس اور قابل گرفت ہے۔‘‘

The post وزیراعظم کا خواتین کے لباس سے متعلق بیان قابل افسوس ہے، عفت عمر appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2197693/24
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post