11News.pk | Online News Network
11News.pk | Online News Network

وزارت توانائی کا ملک میں بجلی کا شارٹ فال صفر ہونے کا دعویٰ

 اسلام آباد: ترجمان وزارت توانائی نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال صفر ہوگیا ہے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان وزارت توانائی نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال صفر ہوگیا ہے، اور تمام ڈسکوز کو طلب کے مطابق بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔

ترجمان نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ ملک کے کسی بھی علاقے میں کہیں بھی لوڈشیڈنگ نہیں ہو رہی، لوڈ شیڈنگ صرف ان علاقوں میں ہے جہاں لاسسز کی بنیاد پر شیڈول میں ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بجلی کی طلب و رسد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

گزشتہ روز وفاقی وزیر نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ بجلی کی طلب و رسد  تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچتےہوئے 24  ہزار 284  میگا واٹ ہوگئی ہے۔ اس سےطلب اور پیداوار میں بڑھوتری ہی ظاہر نہیں ہوتی بلکہ ترسیل کی استعداد میں اضافہ بھی نمایاں ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ یہ ریکارڈ اس وقت قائم ہوا ہے جب اس سال پیک سیزن میں بھی پاکستان کا سب سے بڑا ڈیم تربیلا محض اپنی صلاحیت کےچوتھے حصے (25 فیصد) کے برابر ہی بجلی بنا رہا ہے۔

The post وزارت توانائی کا ملک میں بجلی کا شارٹ فال صفر ہونے کا دعویٰ appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2199232/1
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post