11News.pk | Online News Network
11News.pk | Online News Network

غیر قانونی تارکین وطن کیلیے نارا کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ

 کراچی:  ملک میں رہنے والے غیر قانونی تارکین وطن کے لیے جلد نارا کارڈ کا اجرا کیا جائے گا جب کہ رجسٹریشن کے حامل افراد کو ایلین کارڈ،ورک پرمٹ اور بچوں کی رجسٹریشن سمیت 3 کارڈز جاری کیے جائیں گے۔

نیشنل ایلین رجسٹریشن اتھارٹی(نارا)کے پاس اس وقت ایک لاکھ 20 ہزار لوگوں کا ریکارڈ موجود ہے، تاہم صرف کراچی میں بنگالیوں اور برمی 10 لاکھ سے زائد تعداد قیام پذیر ہیں،چند سال قبل بھی مذکورہ تارکین وطن کو ایلین کارڈ جاری کرنے کے حوالے سے رجسٹریشن شروع کی گئی تھی تاہم سخت مزاحمت کے بعد یہ سلسلہ موقوف کردیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق غیر ملکیوں کو 3 کارڈ افرکیے جائیں گے،پہلے مرحلے میں ائی ڈی کارڈ فار ایلین دیا جائے گا،آئی ڈی کارڈ حاصل کرنے والے کو ملک میں کام کرنے کے لیے ورک پرمٹ کارڈ بھی حاصل کرنا ہوگا،دونوں کارڈ حاصل کرنے والے سرکاری نوکری کے اہل نہیں ہوں گے،مذکورہ افراد کے بچوں کے لیے جیونائل کارڈ جاری کیے جائیں گے جس کے ذریعے بچوں کو اسکول میں داخلہ مل سکے گا۔

پہلے تارکین وطن کے بچے نویں جماعت کے بعد تعلیم حاصل نہیں کر پاتے تھے،تاہم نئے ایلین کارڈز کے اجرا کے بعد وہ اپنی تعلیم آگے جاری رکھ سکیں گے،ایلین کارڈ بننے کے بعد یہ تمام افراد بینک اکاؤنٹ اور موبائل سم بھی حاصل کرسکیں گے، اس کے علاوہ یوٹیلیٹی کنکشن،ڈرائیونگ لائسنس بھی حاصل کرسکیں گے،تمام افراد کا بایومیٹرک اور نادرا کی طرح مخصوص نمبر بھی جاری کیا جائے گا۔

The post غیر قانونی تارکین وطن کیلیے نارا کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2198349/1
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post