11News.pk | Online News Network
11News.pk | Online News Network

بھارت ایف اے ٹی ایف کو سیاست کا شکار کرکے اس کا کردار گھٹا رہا ہے، پاکستان

 اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت ایف اے ٹی ایف کو سیاست کا شکار کر کے اس کا کردار گھٹا رہا ہے،

دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بھارتی وزیر خارجہ کے بیان پر ردعمل پر ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ کا کہنا تھاکہ بھارتی وزیر خارجہ کا بیان ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کے خلاف منفی کردار کا ثبوت ہے۔

زاہد حفیظ کا کہنا تھا کہ بھارتی بیان اہم فورم کو تنگ نظر سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنے کی کوشش کو ثابت کرتا ہے، بھارت ایف اے ٹی ایف کو سیاست کا شکار کر کے کردار گھٹا رہا ہے، ماضی میں پاکستان بار بار بھارت کے منفی کردار کو عالمی برادری کے سامنے لاتا رہا ہے، پاکستان بھارت کے حالیہ اعتراف کو ایف اے ٹی ایف کے نوٹس میں لائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان مناسب ایکشن کے لئے صدر ایف اے ٹی ایف سے رابطے پر غور کر رہا ہے، ایف اے ٹی ایف پر زور دیتے ہیں کہ اس معاملے کو دیکھے، پاکستان ایف اے ٹی ایف کے ساتھ مخلصانہ اور تعمیری طور پر مشغول رہا ہے، بھارت نے پاکستان کی کوششوں پر شکوک و شبہات پیدا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، لیکن دھوکے بازی سے پاکستان پر دباؤ ڈالنے کے بھارتی کوشش ہمیشہ ناکام ہوئی۔

 

The post بھارت ایف اے ٹی ایف کو سیاست کا شکار کرکے اس کا کردار گھٹا رہا ہے، پاکستان appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2203831/1
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post