11News.pk | Online News Network
11News.pk | Online News Network

چمن سے متصل افغان سرحد پر طالبان کا قبضہ؛ باب دوستی سیل

قندھار / چمن: طالبان کی جانب سے باب دوستی گیٹ کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد پاکستان نے افغان سرحد سیل کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے افغانستان کے بیشترعلاقوں کے بعد چمن میں باب دوستی گیٹ کا کنٹرول بھی سنبھال لیا گیا ہے، جس کے بعد پاکستان کی جانب سے پاک افغان سرحد سیل کردی گئی ہے، اور سیکیورٹی فورسز کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔

دوسری جانب  طالبان ن ے افغانستان شہر اسپین بولدک بارڈر پر بھی قبضہ کرلیا ہے، اور بارڈر اور شہر کا کنٹرول سنبھال لیا ہے،  گزشتہ رات طالبان نے افغانستان کے سرحدی شہر بولدک ویش بارڈر پر حملہ کیا تھا، طالبان کے حملے کے بعد بولدک شہر سمیت دیہاتوں سرحدی چوکیوں اور افغان امیگریشن پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔

ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے جاری بیان میں بھی اس کی تصدیق کردی گئی ہے، جب کہ ترجمان کا کہنا ہے کہ طالبان نے اس وقت اسپین بولدک مکمل کنٹرول سنبھال لیا ہے، افغان طالبان نے پاکستانی سرحد سے ملحقہ افغان علاقے ویش منڈی پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔

The post چمن سے متصل افغان سرحد پر طالبان کا قبضہ؛ باب دوستی سیل appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2201823/1
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post