11News.pk | Online News Network
11News.pk | Online News Network

پاکستانی شوبز ستاروں کی مداحوں کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد

 کراچی: عیدالاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر پاکستانی شوبز ستاروں نے مداحوں کو بھی عید کی مبارکباد دی ہے۔

ملک بھر میں آج عید الاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی اور سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے الله کی راہ میں جانوروں کی قربانی بھی کی جارہی ہے۔ عیدالاضحیٰ کے اس پرمسرت موقع پر پاکستانی شوبز ستاروں نے بھی مداحوں کو سماجی رابطوں کی سائٹ پر مبارکباد دی ہے۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف جوڑی سارہ خان اور ان کے شوہر گلوکار فلک شبیر نے مداحوں کو عید کی مبارکباد دی، گلوکار فلک شبیر نے ہمیشہ کی طرح سارہ خان کو عید پر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور عید الاضحیٰ کی مبارک باد دی۔

مشہور اداکارہ عائزہ خان نے اپنی بیٹی کے ہمراہ بکروں کے ساتھ کھڑے ہوکر تصویر بنوائی اور مداحوں کو عید کی مبارکباد دی۔

 

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

اداکار یاسر حسین نے بھی مسجد میں نماز عید کی ادائیگی کے موقع پر تصویر کو انسٹاگرام پر شئیر کیا اور سب کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی۔

گلوکار عاصم اظہر نے بکروں کے ساتھ تصویر کو سوشل میڈیا پر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ اللہ سب کی قربانی قبول فرمائے۔

 

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Asim Azhar (@asimazhar)

  اداکارہ ماورہ حسین نے بھی عید کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ ہم سب کی قربانی قبول کرے، اور اس کے ساتھ ہی ہماری بری عادتیں اور انا بھی اس عید پر قربان ہوجائیں۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by mawra hocane (hussain) (@mawrellous)

The post پاکستانی شوبز ستاروں کی مداحوں کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2204609/24
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post