11News.pk | Online News Network
11News.pk | Online News Network

ملتان میں پولیس نے دادا کے چنگل سے پوتے بازیاب کرالیے

ملتان: کوٹ ادو کے علاقے احسان پور میں پولیس نے دادا کے چنگل سے پوتے بازیاب کرالیے، دادا اللہ بخش نے اپنے بارہ اور تیرہ سالہ پوتوں کی ٹانگوں میں لوہے کے کڑے ویلڈ  کروا کر انہیں زنجیروں سے باندھ دیا تھا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ویڈیو وائرل ہونے پر تھانہ دائرہ دین پناہ پولیس نے کڑے اور زنجیروں میں جکڑے دوبچوں کو بازیاب کرا لیا ہے جنہیں ان کے اپنے ہی سگے دادا نے لوہے کے کڑوں اور زنجیروں سے باندھ رکھا تھا۔

بچوں کے دادا اللہ بخش نے اپنے پوتوں اختر اور منور کی ٹانگوں میں لوہے کے کڑے ویلڈ کرادیے تھے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں تھی۔ پولیس کے مطابق کڑے ویلڈ کرنے کی وجہ سے بچوں کی ٹانگیں زخمی ہوگئیں تھی۔ پولیس نے بچوں اختر اور منور پر ظلم کرنے والے دادا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

دوسری جانب اللہ بخش کا کہنا ہے کہ بچے شرارتی ہیں، گھر اور مدرسےسے بھاگ جاتے تھے، جس کی وجہ سے انہیں کڑوں اور زنجیروں سے باندھا تھا۔

The post ملتان میں پولیس نے دادا کے چنگل سے پوتے بازیاب کرالیے appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2201684/1
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post