11News.pk | Online News Network
11News.pk | Online News Network

گوتم گمبھیر نے پاکستان کے خلاف میچ کی ذمہ داری کوہلی اور شرما پر عائد کردی

نئی دہلی: سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے پاکستان کے خلاف میچ ہونے پر ساری ذمہ داری ویرات کوہلی اور روہت شرما پر ڈال دی اور کہا ہے کہ ورلڈکپ 2019ء کی طرح اب بھی ان ہی دونوں کی پرفارمنس اہم ہوگی۔

ایک انٹرویو میں گوتم گمبھیر کا کہنا تھا کہ یو اے ای میں کھیلے جارہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے خلاف میچ بہت خاص ہوگا، پریشر اور جوش و جذبے سے بھرپور میچ میں سینئر کھلاڑیوں پر ذمہ داری عائد ہوگی کہ وہ آگے بڑھ کر پرفارم کریں، اس اہم میچ میں میرے نزدیک ویرات کوہلی اور روہت شرما کو امیدوں کا سارا بوجھ اپنے کندھوں پر اٹھانا ہوگا۔

بھارت لوک سبھا کے رکن اور سابق کرکٹر ںے کہا کہ نوجوان باصلاحیت ضرور ہیں لیکن ایسے میچز میں ان پر دباؤ بہت زیادہ ہوتا ہے، اگر سینئرز کی کارکردگی بہتر ہوگی تو انہیں بھی اعتماد ملے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان آخری معرکہ ورلڈکپ 2019ء میں اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں ہوا تھا۔ روہت شرما نے 140 جبکہ کوہلی نے 77 رنز بنائے تھے اور بھارتی ٹیم 89 رنز سے فاتح رہی تھی۔ اس بار آئی سی سی کے جاری کردہ گروپس میں پاکستان اور بھارت کو گروپ ٹو میں ایک ساتھ رکھا گیا ہے۔

The post گوتم گمبھیر نے پاکستان کے خلاف میچ کی ذمہ داری کوہلی اور شرما پر عائد کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2203327/16
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post