11News.pk | Online News Network
11News.pk | Online News Network

نائیجیریا کے فوجی طیارے کو ’ڈاکوؤں‘ نے مارگرایا

ابوجا: نائیجیریا کے شمالی علاقے میں اغواکاروں کے خلاف کارروائی میں مشغول جنگی طیارے کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا ہے جبکہ پائلٹ نے بمشکل اپنی جان بچائی ہے۔ 

ایئرفورس کے مطابق ایک ایلفا جیٹ طیارہ اغواکاروں اور ڈاکوؤں کے خلاف کامیابی فضائی کارروائی کرکے لوٹ رہا تھا کہ اس پر شدید فائرنگ کی گئی ۔ جنگی جہاز کے پائلٹ ابایومی ڈائرو نے خطرے کو بھانپتے ہوئے خود کو طیارے سے باہر اچھالا اور زمین پر اترنے کے بعد ایک گھر میں پناہ لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  صوبہ زمفرا اور کاڈونا کی سرحد پر یہ واقعہ پیش آیا ہے۔ مبینہ طور پر اس کا ذمے دار علاقے میں موجود مسلح جرائم پیشہ گروہوں کو ٹھہرایا گیا ہے جسے مقامی لوگ ’ڈاکو‘ کے نام سے پکارتے ہیں۔ یہ گروہ بڑی تعداد میں لوگوں کو اغوا کرتا ہے۔

گزشتہ برس دسمبر سے اب تک اس علاقے سے ایک ہزار سے زائد افراد اغوا ہوچکے ہیں جن میں اکثریت بچوں کی ہے۔ اگرچہ ان میں سے کئی بچوں کو بازیاب کرالیا گیا ہے لیکن ان سب کو تاوان دے کر چھڑایا گیا ہے۔ اس کے بعد حکومت نے ان ڈاکوؤں کی سرکوبی کے لیے ملکی فضائیہ کو خصوصی احکامات دیئے ہیں جس کے بعد ان کے ٹھکانوں پر بمباری جاری ہے۔

اس کے بعد فضائیہ کے کسی جنگی جہاز کو تباہ کرنے کا یہ پہلا واقعہ بھی ہے۔

The post نائیجیریا کے فوجی طیارے کو ’ڈاکوؤں‘ نے مارگرایا appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2204155/10
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post