11News.pk | Online News Network
11News.pk | Online News Network

’’ولیج ٹیم سے فاتح عالم‘‘ گرین شرٹس کی کایا پلٹ پر وان بھی حیران

ناٹنگھم: ’’ولیج ٹیم سے فاتح عالم‘‘ ایک ہفتے میں گرین شرٹس کی کایا پلٹ پر سابق انگلش کپتان مائیکل وان بھی حیران رہ گئے۔

میزبان بی ٹیم کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کی خفت سے دوچار ہونے والی پاکستان ٹیم نے پہلے ٹی 20 میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے 31 رنز سے کامیابی حاصل کرلی، اس سے مائیکل وان اور ویسٹ انڈیز کے سابق اسٹار ای ین بشپ بھی کافی متاثر دکھائی دیے۔

وان نے ٹویٹ کیا کہ پاکستان ایک ناقابل پیشگوئی بہترین ٹیم ہے، ایک ہفتے کے اندر وہ کسی ولیج ٹیم سے فاتح عالم سائیڈ میں تبدیل ہوگئی، اسی لیے مجھے انھیں ایکشن میں دیکھنا پسند ہے۔

ای ین بشپ نے کہا کہ پاکستان کو مبارکباد،میچ دیکھ کر بہت لطف آیا،کراؤڈ کا ردعمل بھی زبردست تھا۔ شائقین نے بھی دل کھول کر گرین شرٹس کو سراہا۔

 

The post ’’ولیج ٹیم سے فاتح عالم‘‘ گرین شرٹس کی کایا پلٹ پر وان بھی حیران appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2203380/16
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post