11News.pk | Online News Network
11News.pk | Online News Network

ٹرانزٹ معاہدہ؛ پاکستانی اورازبک ٹرک ایک دوسرے کے ملک داخل ہو سکیں گے

اسلام آباد: پاکستان کے ساتھ ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے سے ازبکستان گوادر بندرگاہ سے دنیا بھر میں رسائی حاصل کرے گا۔

پاکستان کے ازبکستان کے ساتھ ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے سے پاکستان کو وسطی ایشیاکی90ارب ڈالر کی مارکیٹ تک رسائی حاصل ہوگی، ازبکستان گوادر بندرگاہ سے دنیا بھر میں رسائی حاصل کرے گا۔

گوادر پرو کے مطابق اس معاہدے کے ذریعے افغانستان بھی ٹرانزٹ فیس کی مد میں اچھی خاصی رقم حاصل کر گا۔ فی الحال ازبکستان ترکمانستان کے راستے ایرانی بندرگاہ بندر عباس پر انحصارکرتا ہے۔

معاہدے کے تحت ازبکستان اور پاکستان یہ یقینی بنانے کے پابند ہیں کہ سرحدی گزرگاہوں پر مناسب انفراسٹرکچر اور اہلکار میسر ہوں۔ ہر ملک اپنے علاقے میں رجسٹرڈ ٹرانسپورٹ آپریٹرزکو لائسنس دینے کا ذمے دار ہوگا، ازبک ٹرک سامان پاکستانی ٹرکوں پر دوبارہ لوڈ کرنے کے بجائے پاکستانی بندرگاہوں تک سامان لے جاسکیں گے۔

The post ٹرانزٹ معاہدہ؛ پاکستانی اورازبک ٹرک ایک دوسرے کے ملک داخل ہو سکیں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2203357/6
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post