کراچی میں طارق روڈ پر رینجرز اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا ۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک رینجرز اہلکار زخمی ہوا جب کہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری رب نواز جاں بحق اور توقیر زخمی ہو ا۔
ترجمان کے مطابق رینجرز کی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہوا جس کو حراست میں لے لیا گیا جب کہ اسکا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
زخمی ڈاکو احسان الٰہی سندھ پولیس کا برطرف اہلکار نکلا۔