11News.pk | Online News Network
11News.pk | Online News Network

غصے میں بپھرے شکیب الحسن تہذیب بھول گئے

 لاہور:  غصے میں بپھرے شکیب الحسن کھیل میں تہذیب بھول گئے۔

ڈھاکا پریمیئر ڈویڑن ٹی ٹوئنٹی لیگ میں محمدن اسپورٹنگ کلب کی قیادت کرنے والے آل راؤنڈر نے اباہانی لمیٹیڈ کے مشفیق الرحیم کیخلاف ایل بی ڈبلیو کی اپیل مسترد ہونے پر وکٹوں میں لات مارنے کے بعد امپائر عمران پرویز کو جلی کٹی سنائیں،5بالز بعد ہی امپائر نے بارش کی وجہ سے کھیل روکا تو شکیب الحسن شارٹ مڈوکٹ سے آئے اور اسٹمپس اکھاڑ پھینکیں اور چلاتے بھی رہے۔

اس پر بھی انھوں نے بس نہیں کی،کھلاڑی میدان سے باہر جارہے تھے تو آل راؤنڈر حریف کوچ خالد محمود سجون پر برس پڑے، دونوں میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا،پلیئرز نے دونوں کو الگ کیا۔

بنگلادیشی میڈیا میں شکیب الحسن کے اس رویے پر سخت تنقید کی جارہی ہے۔ بعدازاں انھوں نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اپنے رویے پر معافی مانگ لی۔

The post غصے میں بپھرے شکیب الحسن تہذیب بھول گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2189135/16
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post