سرینگر: مقبوضہ وادی میں قابض افواج کی فائرنگ سے 5 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض افواج نے فائرنگ کرکے مزید 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، بھارتی فوج نے ضلع پلوامہ کے علاقے راجپور میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران اندھا دھند فائرنگ کرکے نوجوانوں کو شہید کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوانوں کی شہادت کے بعد کشمیری عوام کی بڑی تعداد گھروں سے باہر نکل آئی اور نوجوانوں کی شہادت کے خلاف شدید احتجاج کیا جس کے باعث بھارتی فوج اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی دیکھنے میں آئیں۔
بھارتی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور پیلٹ گن کا بھی استعمال کیا تاہم ابھی تک کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی جب کہ علاقے میں سرچ آپریشن اب بھی جاری ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی بھارتی فوج کے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران 17 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے تھے۔
The post مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 5 کشمیری نوجوان شہید appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2197443/10