اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ متعلقہ ادارے زلزلہ زدہ علاقوں کی تعمیرنو کا کام جلد مکمل کریں۔
وزیراعظم کی زیرصدارت زلزلہ زدگان کی بحالی کے ادارے ایرا کی کارکردگی سے متعلق اجلاس ہوا جس میں زلزلہ زدہ علاقوں کی تعمیر نو اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا، جبکہ نیو بالاکوٹ سٹی کی تعمیر سے متعلق بھی بریفنگ بھی دی گئی۔
وزیراعظم نے زلزلہ زدگان کی سہولت کے لئے جاری منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ ادارے زلزلہ زدہ علاقوں کی تعمیرنو کا کام جلد مکمل کریں۔
اجلاس میں وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر، چیئرمین این ڈی ایم اے اور دیگر اعلی حکام نے بھی شرکت کی اور بریفنگ میں بتایا گیا کہ 2006 سے اب تک ایرا نے اپنے 14 ہزار 714 منصوبوں کا 75فیصد مکمل کرلیا ہے ، ایرا کی جانب سے 14 فیصد ترقیاتی منصوبے تاحال زیر تعمیر ہیں، زیر تعمیر منصوبوں میں خیبرپختونخوا کے 885 اور آزادکشمیر کے 1214 منصوبے شامل ہیں۔
The post متعلقہ ادارے زلزلہ زدہ علاقوں کی تعمیرنو کا کام جلد مکمل کریں، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2200249/1