11News.pk | Online News Network
11News.pk | Online News Network

اپوزیشن کے ناسمجھ لوگ کشمیر تنازعہ پر سیاست چمکارہے ہیں، عثمان بزدار

 لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے ناسمجھ لوگ کشمیر کے اہم تنازعہ پر بھی سیاست چمکارہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر پر جرات مندانہ موقف اپنایا اور مودی سرکار کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی ہے، وزیراعظم عمران خان کشمیر کے حقیقی وکیل ہیں، قوم جانتی ہے کہ سابق حکمرانوں نے کشمیر کا سودا کرنے کی مذموم کوشش کی۔

عثمان بزدار نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے کشمیری عوام کے مفادات پر تجارت کو ترجیح دی، سابق ادوار میں تنازعہ کشمیر کے بجائے ذاتی تعلقات کو پروموٹ کیا گیا، پاکستان کے سند یافتہ جعلساز الیکشن میں کشمیر کے جعلی وکیل بن کر عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو ہر بین الاقوامی فورم پر بھر پور طریقے سے اٹھایا ہے، اپوزیشن کے ناسمجھ لوگ کشمیر کے اہم تنازعہ پر بھی سیاست چمکارہے ہیں، کشمیر پر پوائنٹ اسکورنگ کرنا اپوزیشن کو زیب دیتاہے نہ یہ قومی مفاد میں ہے تاہم آزاد کشمیر کی انتخابی مہم کے دوران عقل سے عاری ان سیاستدانوں کی بیان بازی انتہائی قابل مذمت ہے۔

The post اپوزیشن کے ناسمجھ لوگ کشمیر تنازعہ پر سیاست چمکارہے ہیں، عثمان بزدار appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2200255/1
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post